ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رومانیہ کے وزیر اعظم تْودوسے مستعفی ہو گئے

رومانیہ کے وزیر اعظم تْودوسے مستعفی ہو گئے

Tue, 16 Jan 2018 20:37:58    S.O. News Service

بیکریسٹ 16جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) رومانیہ کے وزیر اعظم میخائی تْودوسے نے صرف سات ماہ تک ملکی سربراہ حکومت رہنے کے بعد اپنیا ستعفے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے کی وجہ یہ بتائی کہ انہیں خود اپنی ہی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مکمل حمایت حاصل نہیں رہی۔ اس سے قبل اس پارٹی کے ارکان نے کافی تعداد میں تْودوسے پر اعتماد کا اظہار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس عدم اعتماد کی وجہ تْودوسے کے ایس پی ڈی کے سربراہ لِیویْو دراگنیا کے ساتھ اختلافات بنے۔ رومانیہ کے صدر نے ملکی وزیر اعظم کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا۔


Share: